ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قوانین کی منسوخی بل پر بحث نہیں کی گئی کیونکہ حکومت کو حساب اور جواب دینا پڑتا: کانگریس

زرعی قوانین کی منسوخی بل پر بحث نہیں کی گئی کیونکہ حکومت کو حساب اور جواب دینا پڑتا: کانگریس

Mon, 29 Nov 2021 20:56:37    S.O. News Service

نئی دہلی ،29؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے پیر کے روز لوک سبھا میں بغیر بحث کے زرعی قوانین کی تنسیخ بل کو منظور کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بحث ہوتی تو اسے کسانوں کے مسائل پر حساب وکتاب اور جواب دینا پڑتا۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کیاکہ تینوں متنازعہ کالے قوانین کو منظور کرنے اور نہ ہی انہیں منسوخ کرنے کے دوران بات چیت ہوئی۔

کیونکہ اگر بحث ہوتی،توحساب اور جواب دینا پڑتا۔پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا نے اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے بغیر بحث کے زرعی قوانین کی منسوخی بل 2021 کو منظوری دے دی۔


Share: